عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات: وزیراعظم و دیگر کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے فاتح خوانی

IQNA

عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات: وزیراعظم و دیگر کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے فاتح خوانی

16:18 - October 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3510400
وفاقی حکومت کے تحت عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جہاں وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے دعائے مغفرت کروائی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ 3 ربیع الاول سے 13 ربیع الاول نے پروگرام ہوں گے اور یہ پروگرام اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی دنیا میں تشریف آوری کو پاکستان کے عوام روایتی احترام سے مناتی ہے لیکن حکومت پاکستان کا صرف رسمی سا تعلق رہا لیکن اس مرتبہ وزیراعظم عمران خان خود اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک مہینے میں متعدد بات بذات خود اپنے ملیٹری سیکریٹری اور اسٹاف کے ذریعے انتظامات اور تقریبات کے حوالے سے معلومات رہتے رہے جو عالم اسلام اور اس ملک کے لیے بھی انتہائی نیک شگون ہے۔

سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان ابدی سعادت اور نجات چاہتا ہے تو اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ حضورﷺ کی زندگی کو پڑھے اور اس کی پیروی کرے، نجات اور ابدی سعادت کے لیے سیرت نبوی کا مطالعہ اور سنت پر عمل نجات کا ذریعہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے دعا کروائی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج نبی کریم ﷺ کا یوم ولادت منانے کے لیے پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں اور اپنی قوم کے نوجوانوں سےبات کرنا چاہتا ہوں اور مجھے خوف ہے کیونکہ سوشل میڈیا اور جس طرف حالات جارہے ہیں اس لیے مختلف بات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی سے شروع کروں گا کیونکہ جہاں میں آج ہوں ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا، بڑا سوچا کہ اس پر بات کروں یا نہ کروں، پھر مجھے بشریٰ نے کہا کہ ضرور کروں۔

نظرات بینندگان
captcha