لبنان علما اجتماع:امریکہ افغانستان میں داعش لاکر بدامنی پھیلانا چاہتا ہے

IQNA

لبنان علما اجتماع:امریکہ افغانستان میں داعش لاکر بدامنی پھیلانا چاہتا ہے

8:44 - October 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3510402
تہران(ایکنا) علما اجتماع نے قندوز مسجد میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش کے زریعے سے افغانستان میں بدامنی کی کوشش کررہا ہے۔

نیوز ایجنسی NNA کے مطابق لبنان میں علما کے اجتماع میں قندوز میں داعش حملے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ امریکہ افغانستان سے پسپائی کی ذلت مٹانے کے لیے استعماری ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور دیگر زیر تسلط ممالک کی طرح یہاں بد امنی پھیلا رہا ہے تاکہ یہاں افراتفری سے عوام کی آزادی پر قدغن لگایا جاسکے۔

علما کا کہنا تھا کہ امریکہ اس اقدام سے یہاں پر آزاد انتخابات اور لوگوں کی مرضی کی حکومت کو تشکیل سے روک کر مسائل پیدا کرنے کے درپے ہے۔

اجتماع میں قندوز حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے فرقہ واریت کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی گیی ہے اور ممکنہ طور پر امریکی ایما پر یہ حملہ کیا گیا ہے۔

 

 
علما کے اجتماع میں تمام مسلمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ فتنوں اور فرقہ واریت روکنے کے لیے کردار ادا کریں اور شیعہ سنی علما کا اہم کردار ہیں کہ افغانستان میں وحدت کے فروغ پر کام کریں۔/

4003677

نظرات بینندگان
captcha