جرمنی؛ «کلن» میں اذان کے لیَے مئیر کی شرط

IQNA

جرمنی؛ «کلن» میں اذان کے لیَے مئیر کی شرط

8:56 - October 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3510405
تہران(ایکنا) جرمن شهر «کلن» کی سٹی کونسل نے کہا ہے کہ اذان صرف جمعہ کو نشر کی جاسکتی ہے۔

ایکنا نیوز نے rassd.com نیوز کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ جرمن شہر کلن میں صرف جمعہ کے دن اذان نشر کرنے کی اجازت دی گیی ہے ۔

کلن شہر کے مئیر «هنریٹ ریکر»، نے کہا ہے: سٹی کونسل میں متعدد بار اجازت کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ دو سال کے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر اجازت دی جائے۔

 

انکا کہنا تھا: اسپیکر سے اذان نشر کرنے کے لیے خاص قانون موجود ہے جس کی رعایت لازم ہے۔

مئیر کا کہنا تھا کہ مسلمان اس شہر کا حصہ ہے اور کلیسا گھنٹی کی آواز کے ساتھ اذان کی آواز ایک رنگا رنگی کو ثابت کرتی ہے۔

فیصلے کے مطابق کلن شہر کے مئیر نے کہا ہے کہ اذان نشر کرنے کی مدت صرف دس منٹ ہوگی اور آواز زیادہ تیز کرنے سے گریز کی جائے اور اطراف کے آرام کو مدنظر رکھا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ جرمنی میں نو سو کے لگ بھگ مساجد قایم ہیں جو ترکی اسلامی امور تنظیم سے وابستہ ہیں اور کلن شہر میں بھی ترک نژاد مسلمان کافی تعداد میں آباد ہے۔/

4003752

 

نظرات بینندگان
captcha