حزب الله لبنان: قندھار مسجد پر حملہ امریکی انتقام ہے

IQNA

حزب الله لبنان: قندھار مسجد پر حملہ امریکی انتقام ہے

6:54 - October 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510432
تہران(ایکنا) حزب الله لبنان نے قندھار امام بارگاہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان سے شکست کا بدلہ لے رہا ہے۔

المیادین نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان تنظیم نے ایک بیان میں قندھار میں فاطمیہ مسجد پر حملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تکفیری وہابی تنظیم نے ایک اور سیاہ تاریخ رقم کی جس کی فوری روک تھام اشد ضرورت ہے۔

 

بیان میں افغان حکام سے عملی اقدام پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ذمہ داروں کو سخت سزا کے ساتھ عوام کی حفاظت اہم ترجیح ہونی چاہیے۔

 

حزب الله لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور عبادت خانے آسان ٹارگٹ ہے جہاں پر امریکی آلہ کار بھیڑیوں کی طرح حملہ آور ہوتے ہیں۔

 

 

 عراق تنظیم سید الشہداء بریگیڈ کے جنرل سیکریٹری أبو آلاء الولائی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کے تجربوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

 

موازین نیوز کے مطابق الولائی نے ٹوِئٹ کیا ہے: جنوبی افغانستان میں ایک بار پھر شیعیان امیرالمؤمنین، علی(ع) کی اہل بیت کی محبت کی سزا دی گیی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات پر صرف مذمتی بیانات سے کچھ نہیں ہوگا ہمارا تجربہ اور تاکید ہے کہ نظم و ضبط پیدا کریں اور حشد الشعبی طرز کا تجربہ بہترین راہ حل ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ قندھار کی مسجد فاطمیہ میں خودکش حملے میں ستر کے قریب شہید اور درجنوں دیگر نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

 

اس سے پہلے جمعے کو قندوز کے امام بارگاہ میں خودکش حملے میں سینکڑوں نمازی شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔/

4005184

نظرات بینندگان
captcha