جاپان؛ قرآنی آیات سے مزین کاشی کاری کی تنصیب

IQNA

جاپان؛ قرآنی آیات سے مزین کاشی کاری کی تنصیب

6:38 - October 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510440
تہران(ایکنا) قرآنی آیات سے مزین نقش و نگار کاشی یا ٹایلز ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے جاپان کے «ایناکس» میوزیم میں لگایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق جاپانی شہر«آیچی» کے ایناکس میوزیم میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے قرآنی آیات کے ساتھ کاشی کاری کی گیی ہے۔

 

مذکورہ کام ایرانی قومی میوزیم، غیرملکی ایرانی امور کے ادارے اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی مرکز کے تعاون سے کیا گیا ہے جہاں جاپانی میوزیم میں «دروازہِ جنت» کے نام سے محراب کو اسلامی فن معماری جو قرآنی آیات سے مزین اور ائمه معصومین(ع) پر دورد لکھا ہوا ہے کے ساتھ تزئین و آرایش کی گیی ہے۔

 

جاپان میں ایرانی ثقافتی سفیر حسین دیوسالار کا اس بارے میں کہنا ہے: جاپانی میوزیم اور ایرانی ثقافتی مرکز کی درخواست پر ایرانی قومی میوزیم نے قدیم تاریخی اسلامی کاشی کو ایرانی میوزیم سے لیکر جاپانی میوزیم کو پیش کیا۔

 

انکا کہنا تھا : تحفے میں دیے گیے ٹایلز یا کاشی قم میں واقع امامزاده «علی بن جعفر» جو آٹھویں ہجری (۷۳۴-۷۱۳ ه.ق) اورایلخانی دوره سے متعلق ہے میوزیم سے نکال کر جاپانی میوزیم کو تحفے میں دیا گیا ہے۔

جاپان؛ قرآنی آیات سے مزین کاشی کاری کی تنصیب

ایرانی- اسلامی شعبے کی تکمیل

دیوسالار کا کہنا تھا: جاپانی میوزیم میں پتھرو کے مختلف نمونے موجود ہیں اور انکی خواہش پر ایرانی-اسلامی حصے کو آراستہ کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ کاشی

دیوسالار بیان کرد: مذکورہ کاشی  «درِ بهشت» یا جنت کے دروازے کے نام سے مشہور ہے جن پر قرآنی آیات اور ائمه معصومین(ع) پر دورد خط ثلث کے ساتھ خطاطی کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قرآنی آیات کی تکمیل کے بعد کاشی میں خطاط کا نام «عمل العبد یوسف بن علی بن محمد بن ابی طاهر کاشی‌کار» لکھا ہے اور حاشیے میں سورہ اسرا کی آیت ۴۷ خط کوفی میں لکھی گئی ہے اور درمیان میں

«لااله الا الله محمد رسول الله(ص)» کا جملہ درج ہے۔

 

جاپان؛ قرآنی آیات سے مزین کاشی کاری کی تنصیب

سورہ فاتحہ ٹایلز پر خط ثلث کے ساتھ محراب کی زینت

دیوسالار کا کہنا تھا: محراب کے اندورونی حصے میں سورہ «فاتحه» خط ثلث کے ساتھ خطاطی کی گیی ہے اور اس پر تاریخ «فی سنة ۴۱۳» درج ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ کئی مراحل میں اس کو تیار کرکے سال ۱۳۴۴میں نصب کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اوپر حصے میں ائمه معصومین(علیهم السلام) پر دورد و سلامی کی خطاطی کی گیی ہے جبکہ ستون پرسوره «نصر» اور ستون کے نیچے والے حصے میں خط کوفی میں «اقبل علی صلاتک و لا تکن من الغافلین» درج ہے.

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اس حصے کو ایرانی اسلامی ٹایلز اور قرآنی آیات سے مزین کرکے اس کی خوبصورتی میں خاص اضافہ ہوا ہے اور اس حصے میں دنیا کے سات ہزار نمایشی ٹایلز موجود ہیں۔

 

مذکورہ میوزیم کے ٹایلز والے حصے کا افتتاح سال ۱۹۹۷ میں ہوا ہے جس میں میڈیا ایسٹ کے تاریخ ادوار سے متعلق مختلف نمونے موجود ہیں۔/

 

4005505

نظرات بینندگان
captcha