الازهر کا قرآن؛ مصری صدر کو تحفے میں دیا جانے والا منفرد قرآن

IQNA

الازهر کا قرآن؛ مصری صدر کو تحفے میں دیا جانے والا منفرد قرآن

8:01 - October 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510450
تہران(ایکنا) شیخ الازهر نے رسول گرامی اسلام(ص) کی ولادت کے حوالے سے نایاب قرآن کو تحفے میں پیش کیا۔

الوفد نیوز کے مطابق مصری صدر کو تحفے میں پیش ہونے والے قرآن کو بیس سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا تھا  جو ایلخانی دور کے نایاب قرآن کے طرز پرخطی نسخے کے انداز میں تزئین و آرایش کی گیی ہے اور خاص رنگوں سے کام لیا گیا ہے۔

 

اس نسخے کو بہترین کاغذوں پر خطاطی کی گیی ہے جو خالص کاٹن سے تیار شدہ ہے تاکہ سونے کے پانی اور گولڈن کلر کو دیر تک محفوظ رکھ سکے۔

 

 

قرآن الازهر؛ مصری صدو کو تحفے میں دیا جانے والا منفرد قرآن

قرآن کے جلد کو گائے کے کھال سے مخصوص روغن سے تیار کیا گیا ہے جس پر کندہ کاری سے نقش و نگار کے ساتھ مملوکی دور کے طرز پر آرائش کی گیی ہے۔

 

مذکورہ نسخے کوملک فواد کی خطاطی کے طرز پر لکھا گیا ہے اور اسمیں ماہر خطاطوں اور کمپیوٹر پروگرامنگ سے مدد لی گیی ہے۔ اس خط کو سب سے پہلے ۱۹۱۶ میں مصری خطاط محمد جعفربیگ نے احیاء کیا جو بعد میں اسلامی دنیا میں رائج ہوا ۔/

4005874

نظرات بینندگان
captcha