احمد الطیب: میلاد النبی(ص) اعلی درجے کا انسانی جشن ہے

IQNA

احمد الطیب: میلاد النبی(ص) اعلی درجے کا انسانی جشن ہے

8:06 - October 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510451
تہران(ایکنا) شیخ احمد الطیب شیخ الازهر نے میلاد النبی (ص) کو جشن نبوت اور اعلی ترین انسانی جشن اور زمین پر خدا کا جلوہ قرار دیا۔

رشیاالیوم نیوز کے مطابق شیخ الازھر شیخ احمد الطیب نے کہا کہ خاتم النبین کے لیے ہمارا جشن صرف ایک بزرگ انسان کا جشن نہیں بلکہ یہ تمام جشن اور خوشیوں سے منفرد ہے۔

جشن میلاد کی منعقدہ تقریب جسمیں مصری صدر عبدالفتاح السیسی بھی موجود تھے اس میں خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا: جشن میلاد، جشن نبوت، وحی الھی، زمین پر آسمانی سفیر اور زمین پر اعلی درجے کی عظمت اور خدا کا جلوہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ جشن میلاد خدا کی عظیم تخلیق کا جشن ہے اور عظیم خلقت کے ساتھ خدا نے شیطانی وسوسوں اور کج روی سے نجات دیتے ہوئے رحمت سے لبریز فطرت خلق کیا ہے۔

شیخ احمد الطیب کا کہنا تھا کہ حضرت محمد(ص) نے معراج پر اعلی درجے کا کمال حاصل کیا یہانتک کہ فضیلت کی بناء پر انسان کامل کا عنوان دیا گیا۔

 

شیخ الازهر کا کہنا تھا: آپ کی صفات کے حوالے سے اصحاب کا کہنا ہے کہ رسول گرامی اسلام انتہا درجے کے منسکر المزاج، فضول گفتگو سے حد درجے پرہیز کرنے والا اور دھیمی انداز میں بات کرنے والے اور بدی سے در گزر کرنے والے تھے۔/

 

دارالافتای مصر نے آج بروز پیر اٹھارہ اکتوبرکو عید میلاد کا دن قرار دیا ہے۔/

4005845

نظرات بینندگان
captcha