انڈیا؛ «رحمة للعالمین» فیسٹیول میں لائیو کتابت قرآن

IQNA

انڈیا؛ «رحمة للعالمین» فیسٹیول میں لائیو کتابت قرآن

8:30 - October 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510518
تہران(ایکنا) دہلی میں ایرانی مرکز کے تعاون سے«رحمة للعالمین» فیسٹیول میں قرآن و حدیث کی لائیو کتابت کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق میلاد النبی کی مناسبت سے ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے فیسٹیول کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں ایک سو بیس قرآنی فن پارے شامل تھے۔

 

ایرانی مرکز کے مطابق ایران کے دو معروف خطاط مسعود ربانی اور احسان شکر اللھی بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔

 

انڈیا میں ایرانی ثقافتی سفیرمحمدعلی ربانی نے اخلاق کو رسول اسلام (ص) کا اہم ترین کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم آپ کے اخلاق کی تعریف کرتا ہے ۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآن کریم کا اسلامی فن خطاطی کی ترویج میں اہم کردار رہا ہے اور صدر اسلام سے قرآن کی کتابت پر توجہ رہی ہے اور اس میں ایرانی اور ہندی آرٹسٹوں نے خدمات انجام دیے ہیں۔

 

اردو زبان و ادبیات مرکز کے ڈائریکٹر  شیخ عقیل احمد نے تقریب سے خطاب میں کہا: مرکز کے تعاون سے ۶۶ خطاطی سکھانے والے مرکز اور نوے فارسی زبان سکھانے کے سنٹڑ قایم کیے گیے ہیں اور بہت سی اردو و فارسی کتابیں مرکز کے تعاون سے شایع ہوچکی ہیں۔

 

انڈیا میں ایرانی سفیر علی چگنی نے رسول اسلام(ص) کو سراج منیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات گرامی تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں۔

 

پروگرام میں خطاطی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ فارسی و اردو مراکز کے پچاس سے زاید طلبا اس ورکشاپ میں شریک تھے۔/

 

اجرای زنده کتابت قرآن در جشنواره «رحمة للعالمین» هند

 

اجرای زنده کتابت قرآن در جشنواره «رحمة للعالمین» هند

4008261

نظرات بینندگان
captcha