یمن؛ محاصرہ اور حملوں کی وجہ سے روزانه ۳۰۰ اطفال کی ہلاکت

IQNA

یمن؛ محاصرہ اور حملوں کی وجہ سے روزانه ۳۰۰ اطفال کی ہلاکت

8:29 - November 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510694
تہران(ایکنا) یمنی حکام کے مطابق سعودی حملوں اور محاصرے کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر روزانہ تین سو بچے ہلاک ہورہے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں یمن میں ماں اور بچوں کی عالمی تنظیم نے بچوں کی نجات کے موضوع پر تقریب منعقد کی گیی ۔

 

یمنی وزیراعظم «عبدالعزیز بن حبتور»، نے پروگرام سے خطاب میں کہا: ہم سخت محاصرے اور حملوں کی زد میں ہیں اور ان حملوں کا پہلا نشانہ بچے بن رہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ روزانہ سینکڑوں اموات کے حوالے سے موجودہ دنیا ذمہ دار ہے جو حملوں پر خاموش ہے۔

انسانی حقوق تنظیم کے ذمہ دار علی الدیلمی کا کہنا تھا: آٹھ سال ہونے کو ہے کہ ہم حملوں اور محاصروں کا سامنا کررہے ہیں۔

 

وزیر صحت نجیب القباطی کا کہنا تھا: روزانه  ۳۰۰ بچے جن کی عمریں پانچ سال سے کم عمر ہیں جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ۴۳ فیصد یمنی بچے صحت کے مسائل کا شکار ہے۔

سعودی الائنس گذشتہ سات سالوں سے امریکی حمایت کے ساتھ یمن پر حملہ آور ہے اور تمام حمایت کے باوجود اب یکے بعد دیگر الاینس کے رکن ممالک یمن سے نکلنے پر مجبور ہوگیے ہیں۔

ان حملوں میں دسیوں ہزار یمنی جنمیں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ملک کے انفراسڑیکچر کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے۔/


4014749

نظرات بینندگان
captcha