حج کی سعادت اور الیکڑونک خدمات کی فراہمی

IQNA

حج کی سعادت اور الیکڑونک خدمات کی فراہمی

7:22 - November 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510710
تہران(ایکنا) سعودی حکام کے مطابق حجر الاسود کو چھومنے، رکن یمانی اور حجر اسماعیل میں نماز کے لیے ایپ سے ٹایم لینا ہوگا۔

ٹی آرٹی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ایپ متعارف کرایا گیا ہے جس میں مختلف مقامات کی زیارت کے لیے قبل از وقت ٹایم لیا جاسکتا ہے۔

 

روزنامه سعودی عکاظ کے مطابق اس ایپ کا مقصد شاہی فرمان پر مسجد الحرام سے مکمل درست استفادے کے لیے اور منظم انداز میں تمام مقامات سے مستفید ہونے کے لیے بہترین سہولیاف فراہم کرنا ہے۔

 

اسی حوالے سے اعلی فوجی کمانڈر محمد بن عبدالله البسامی جو امور حج کی سیکورٹی کا انچارج بھی ہے انہوں نے «الاخباریه» چینل سے گفتگو میں کہا کہ  مسجد الحرام کے پہلے طبقے کو غیرزائرین کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے مختلف الیکڑونک خدمات فراہم کیے جارہے ہیں جنمیں «طواف»  «عمرتنا» و «توکلنا» شامل ہیں

 

البسامی کا کہنا تھا: غیر حجاج کے لیے طواف اوقات نماز سے ہٹ کر صبح اور عصر کے اوقات میں چھ سے دس بجے اور بارہ سے تین بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

 

سعودی حکام نے گذشتہ مہینے کو اعلان کیا تھا کہ مخصوص پابندیوں کو ختم کی جارہی ہے اور کورونا کے بعد کے لیے مسجد الحرام اورمسجد النبی سے پورا استفادہ کیا جائے گا۔/

4015458

نظرات بینندگان
captcha