پاکستان کا واہگہ کے راستے افغانستان کیلئے امداد کی ترسیل کی اجازت کا فیصلہ

IQNA

پاکستان کا واہگہ کے راستے افغانستان کیلئے امداد کی ترسیل کی اجازت کا فیصلہ

6:20 - November 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3510726
پاکستان نے افغانستان کیلئے واہگہ کے راستے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دے دی۔

جیونیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امارات اسلامی کے لیے  بھارتی حکومت کی امداد کے لیے پاکستان نے راستہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زراِِیع کے مطابق حکومت پاکستان نے برادر افغان عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر انسانی بنیادوں پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو حکومت پاکستان کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی مشکلات کے پیش ان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی بھی منظوری دی تھی۔

نظرات بینندگان
captcha