روسی علما کی درخواست پر «بلیک فرائیڈے» کے نام کی تبدیلی

IQNA

روسی علما کی درخواست پر «بلیک فرائیڈے» کے نام کی تبدیلی

7:20 - November 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510738
تہران(ایکنا) روس و قزاقستان علما نے درخواست کی ہے کہ بلیک فرائیڈے کے نام کو جمعہ خیر یا جمعہ سخاوت سے تبدیل کیا جائے۔

گوآ اسپاٹ لایٹ کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے مفتی اعظم نوروزبای کاژی تاگانولی (Nauryzbay kazhy Taganuly))  نے درخواست کی ہے کہ «سیاه جمعہ» کو «جمعه سخاوت» کے نام سے پکارا جائے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی نظر میں جمعہ کا خاص احترام ہے لہذا اس کو درست پکارا جائے۔

روسی علما کے رہنما مفتی البیر کرگانوف نے بھی اس درخواست کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مسلمان اور اکثر جوان پوچھتے ہیں کہ ایسی رسم کو زندگی میں کیوں شامل کریں لہذا ضرورت ہے کہ اس کو «جمعه سخاوت» یا «جمعه خیر» کے نام سے پکارا جائے۔

 

ماسکو علما کونسل کے سربراہ  ایلدار علی الدینوف نے کہا ہے کہ  کلمه «سیاه» کو عام طور پر برے اور وحشتناک معنی سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔

 

 بلیک فرائیڈے امریکہ سے شروع ہوا ہے اور یہ عام طور پر خریداری کے موسم اور بالخصوص کرسمس کے ایام میں منایا جاتا ہے اور اس میں رعایت کے ساتھ مصنوعات کی نیلامی ہوتی ہے۔

 

روس میں سال ۲۰۱۳ سے بلیک فرائیڈے کا سلسلہ شروع ہواہے۔/

4016397

نظرات بینندگان
captcha