عمرہ کرنے کے لیے عمر کی شرط معطل

IQNA

عمرہ کرنے کے لیے عمر کی شرط معطل

8:16 - November 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510746
تہران(ایکنا) سعودی وزارت حج نے عمرہ کے لیے عمر کی شرط کو معطل کردیا۔

رشیا الیوم نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی شرط کو معطل کردیا ہے۔

 

اس اقدام کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے بزرگ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھنا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ عمرہ کے لیے ضروری ہے کہ عمرہ گزار کی عمر ۱۸ سے ۵۰ سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔

 

سعودی عرب نے اعلان کیا کہ یکم نومبر سے تمام غیرملکی اور سعودی شہری سو فیصدی مسجدالحرام و مسجدالنبی میں آمدر و رفت شروع کرسکتے ہیں۔

 

تاہم سعودی عرب نے دیگر ممالک سے آنے والوں کی فہرست شایع کی ہے جہاں سے لوگ عمرہ کے لیے آسکتے ہیں.

 

کورونا کی وجہ سے پچھلے سال صرف دس ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گیی تھی جب کہ معمول کے مطابق ہرسال ڈھائی ملین زائرین حج کے لیے آتے ہیں۔

 

حج و عمرہ کے لیے آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پی سی آر ٹیسٹ کرائے اور کورونا ویکسین کارڈ بھی شرط میں شامل ہے۔

 

عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ «اعتمرنا» ایپ کے زریعے سے مناسک اور مسجد الحرام یا مسجد النبی سے کی زیارت کے لیے وقت مقرر کریں۔/

4016420

نظرات بینندگان
captcha