حلال انٹرنیٹ سلام ویب کے ساتھ

IQNA

حلال انٹرنیٹ سلام ویب کے ساتھ

7:54 - November 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510753
تہران(ایکنا) سلام ویب براوزر میں اسلامی شریعت اور اصول کے ساتھ انٹرنیٹ میں کام کیا جا سکتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق انٹرنیٹ انسانی زندگی میں کافی حد تک داخل ہوچکا ہے اور روزمرہ کے کام میں انٹرنیٹ کے بغیر کام دشوار ہورہا ہے۔

 

انٹرنیٹ میں سہولت کے علاوہ اقتصادی حوالے سے بھی سرگرمی کا مرکز بن رہا ہے اور کسی کمپنی کا اس کے بغیر کام ممکن نہیں رہا ہے۔

 

مختلف قسم کے اسلامی اسٹارٹ اپ کی کوشش ہے کہ اس شعبے میں حلال مالی لین دین اور دیگر تعلیمی امور میں کام کیا جاسکے۔

 

بہرحال انٹرنیٹ کی دنیا ہماری زندگی میں رچ بس چکی ہے اور مختلف قسم کے سوشل میڈیا اور پلیٹ فارم کسی ایک نظریے کی پہچان بن چکا ہے اور بعض اوقات ان سے کسی کی توہین یا تذلیل کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔

 

انٹرنیٹ میں بہت مفید چیزوں کے ساتھ دیگر مواد بھی کافی ہیں جو اسلامی شریعت و اصول کی منافی ہیں اور انہیں چیزوں کو دیکھتے ہوِئے اسلامی ایپ بنانے کی کاوشیں بھی ہوتی ہیں۔

 

سلام‌ ویب (SalamWeb)  ایک براوزر ہے جسمیں سالم ماحول میں انٹرنیٹ سے استفادہ کو ممکن بنانے کی کوشش کی گیی ہے، ملایشیاء میں بننے والے براوزر کو بین الاقوامی ادارے نے معیاری براوزر ہونے کی سند عطا کی ہے۔

 

حلال انٹرنیٹ سلام ویب کے ساتھ

مذکورہ براوزر سال ۲۰۱۷ پر تیار کیا گیا ہے جو کروم است کے طرز پر تیار شدہ ہے  Salam Web Technologies   پر توسیع یافتہ اس براوزر کو اسلامی شریعت کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

سلام ویب کا آفس اس وقت دبئی میں ہے اور عام طور پر ملایشیاء اور انڈونیشیا میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تاہم دیگر اسلامی ممالک میں بھی کچھ لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔

سلام ویب میں اوقات نماز کا تعین، قبلہ نما اور دیگر اسلامی کلینڈر موجود ہے اور اس سے مختلف ویب سایٹ کو کنٹرول کرنا ممکن ہے جب کہ اسلامی دنیا کی نیوز ایجنسیز اور دیگر امور سے باخبر ہونا ممکن بنایا گیا ہے۔

 

 

سلام ویب  اس وقت  Windows، macOS، Android  اور  iOS  سسٹم پر کام کررہا ہے جب کہ انگریزی، ملایشیین، انڈونیشین، عربی، رروسی ، ترکی اور بنگالی زبانوں میں ٹولز موجود ہیں۔

 

سلام ویب کو اکو سسٹم اور شریعت اسلامی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے SalamWebProtect  سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ . SalamWebProtect کے زریعے سے حرام امور کو فلٹر کرنا ممکن ہے جس میں حرام مشروبات، پورنوگرافی سے بچوں کو دور رکھا جاسکتا ہے ۔

اس براوزر میں آٹومیٹک طریقے سے گوگل پر چیزوں کو تلاش کرتے ہوئے منفی چیزوں کو روک دیا جاتا ہے بالخصوص فحش ویب سائٹ کو۔

حسنی زرینا محمد خان، جو Salam Web Technologies  کی ڈائریکٹر ہے کا کہنا تھا کہ اس سے سالم فضا میں کام ممکن ہوجاتا ہے  اور اس سے اسلامی ماحول کے ساتھ سب کام لے سکتے ہیں۔

 

سلام ویب کو کافی سراہا جارہا ہے، مئی ۲۰۱۹ میں اس کمپنی نے اعلان کیا کہ اس ٹیکنالوجی کی دنیا میں سوملین ڈالر سرمایہ کاری کررہی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ سلام ویب جلد ایک اسلامی گوگل سرچ انجن یا فیس بک میں تبدیل ہوگا، کہا جاتا ہے کہ یہ ایک غیرمنافع بخش شعبہ ہے اور اس کا مقصد صرف حلال نیٹ فراہم کرنا ہے۔/

رپورٹ: محمدحسن گودرزی

4012772

نظرات بینندگان
captcha