سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

IQNA

سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

6:53 - December 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3510775
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

جیو نیوز میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔

 

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔

 

دوسری جانب سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ وائرس کی نئی قسم سےمتعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے۔

نظرات بینندگان
captcha