جنرل اسمبلی کی نشست افغان حکومت کو نہ دینا غیرمنصفانہ ہے،سہیل شاہین

IQNA

جنرل اسمبلی کی نشست افغان حکومت کو نہ دینا غیرمنصفانہ ہے،سہیل شاہین

16:08 - December 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3510776
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کونشست نہ دینا غیرمنصفانہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان طالبان حکومت سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا افغانستان کوجنرل اسمبلی میں نشست نہ دینا غیرمنصفانہ اورغیراصولی فیصلہ ہے۔اس فیصلے سے افغان عوام کوان کے قانونی حق سے محروم کردیا گیا۔

 

سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے مستقبل قریب میں یہ حق اقوام متحدہ میں  افغان حکومت کے نمائندوں کے حوالے کردیا جائیگا جس سے افغان عوام کے مسائل کوموثرطریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی اورعالمی برادری سے مثبت رابطے ہوں گے.

 

قابل ذکر ہے کہ طالبان کی حکومt کو اب تک کسی ملک نے تسلیم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha