اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں تین قرار داد منظور

IQNA

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں تین قرار داد منظور

8:23 - December 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510778
تہران(ایکنا) جنرل اسمبلی میں اکثریت کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے صیھونی عقب نشینی بارے تین قرار داد منظور کی گیی۔

اقوام متحدہ کے ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق پہلی قرار داد « مسئله فلسطین کا حل مذاکرات کے زریعے» کے حوالے سے تھا جس کی حمایت میں ۱۴۸ ووٹ، مخالفت ۹ (بشمول امریکہ و اسرائیل) اور  ۱۴ ممالک نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

 

اس قرار داد میں مسئلے کے حل بارے بین الاقوامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ فلسطین-اسرائیل کے درمیان مسئلہ حل کیا جاسکے۔

 

قرار داد میں تاکید کی گیی ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین پر عمل پیرا رہے اور یک جانبہ اقدامات سے گریز کرے اور غاصبانہ قبضوں کا سلسلہ روک دے۔

قرار داد میں ۱۹۶۷ کے بعد قبضوں کے حوالے تاکید کی گیی ہے کہ فلسطین کے ساتھ مسائل کو قانونی طریقے سے حل کیا جائے.

دوسری قرار داد مشرقی قدس بارے ووٹنگ پر بھی ۱۲۹ حمایت میں، ۱۱ ووٹ مخالفت میں (بشمول امریکہ و اسرائیل) جبکہ ۳۱ ممالک نے حق رائے استعمال نہیں کیا۔

اس قرار داد میں صیھونی رژیم سے کہا گیا ہے کہ اس طرح غاصبانہ قبضوں کو تسلط نہیں کیا جاسکتا۔

 

تیسری قرارداد میں تاکید کی گیی ہے کہ مقدس مقامات جو قدس شریف میں واقع ہے اور ان مقامات میں تشدد اور جھڑپوں سے گریز کیا جائے۔/

4017906

نظرات بینندگان
captcha