لبنان؛ قرآنی پروگرام «عیسی نبی» کا اہتمام + فلم

IQNA

لبنان؛ قرآنی پروگرام «عیسی نبی» کا اہتمام + فلم

8:11 - December 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510982
تہران(ایکنا) انجمن قرآن توجیه و ارشاد لبنان کے تعاون سے طلبا کے لیے حفظ قرآن کریم پروگرام ولادت حضرت عیسی(ع) کی مناسبت سے حضرت شیث(ع) کے مزار میں منعقد کیا گیا ہے۔

بیروت سے ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انجمن قرآن توجیه و ارشاد لبنان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میلاد حضرت «عیسی نبی(ع)» کے عنوان سے  امام مهدی(عج) مرکز کے تعاون کے ساتھ حفظ قرآن پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں چالیس طلبا اس وقت شریک ہیں اور یہ پروگرام شیث نبی سٹی (علیه السلام) میں منعقد کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں قرآن کے دو پاروں کا حفظ کرایا جائے گا جو ۲۵ دسمبر سےبعلبک میں واقع حرم شیث نبی(ص) میں شروع ہوچکا ہے۔

انجمن قرآن توجیه و ارشاد  لبنان کے تعاون سے گذشتہ مہینے کو بھی  شیث نبی(ع) سٹی میں «پیامبر رحمت صلی‌الله علیه و آله و سلم» کے عنوان سے قرآنی کورس منعقد کیا گیا تھا۔

شیث نبی (ع) سٹی لبنان کے شمالی حصے یں درہ بقاع کے ساتھ بعلبک کے مضافات میں واقع ہے اور یہاں پر

شیث نبیی (علیه السلام) سے منسوب مزار واقع ہے۔

یہاں پر اکثریت اہل تشیع کی آبادی ہے اور مختلف مناسبتوں سے مذہبی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

حضرت شَیث (ع) حضرت حضرت آدم (ع) کی اولاد اور وصی ہے اگرچہ انکا نام قرآن میں نہیں آیا ہے تاہم تورات اور انجیل لوقا میں انکا ذکر موجود ہے۔/

ویڈیو کا کوڈ

4024137

نظرات بینندگان
captcha