کوئٹہ میں بم دھماکا مدارس کے متعدد طلبا ہلاک و زخمی

IQNA

کوئٹہ میں بم دھماکا مدارس کے متعدد طلبا ہلاک و زخمی

14:57 - December 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3510996
کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب زور دار دھماکا گذشتہ شام ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔

 

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، شواہد جمع کیے جانے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے.

 

ڈی آئی جی سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا پروگرام ختم ہوا تو اس کے بعد سائنس کالج کے گیٹ پر دھماکہ ہوا۔ پروگرام کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔

 

زراِیع کے مطابق اکثر ہلاک و زخمی ہونے والے جمعیت نظریاتی کے مدارس کے طلبا بتائے جاتے ہیں، اب تک کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha