حرم کاظمین میں خواتین قرآنی کورس + تصاویر

IQNA

حرم کاظمین میں خواتین قرآنی کورس + تصاویر

7:46 - January 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511093
تہران(ایکنا) آستانہ کاظمین کے قرآنی مرکز میں عراقی طالبات کا خصوصی کورس منعقد کیا گیا۔

قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق بغداد میں واقع آستانہ مقدس کاظمین کے قرآنی مرکز کے تعاون سے حرم کاظمین میں عراقی طالبات کے لیے خصوصی قرآنی کورس منعقد کیا گیا ۔

مذکورہ کورس کے حوالے سے کلاسز صحن حرم امامین کاظمین(ع) میں منعقد کی جاتی ہیں۔

قرآنی کورس میں ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں جب کہ قرآنی کلاسز کے علاوہ نماز باجماعت، احکام وضو وغیرہ سکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

بچیوں کی اسلامی تربیت کے حوالے سے کورس میں خصوصی دروس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کیا جاسکے۔

منتظمین کے مطابق مذکورہ کورس کا مقصد طالبات کی قرآنی تربیت کرنا ہے جو آستانہ مقدس کاظمین کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے تاکہ اسلامی معارف سے طالبات کی تربیت اور اسلامی معاشرے کی بنیاد کو مستحکم بنایا جاسکے۔/

برگزاری دوره آموزش قرآن برای دختران عراقی در صحن حرم امامین کاظمین(ع) + عکس

برگزاری دوره آموزش قرآن برای دختران عراقی در صحن حرم امامین کاظمین(ع) + عکس

برگزاری دوره آموزش قرآن برای دختران عراقی در صحن حرم امامین کاظمین(ع) + عکس

4027774

نظرات بینندگان
captcha