سعودی عرب میں دو بحرینی جوانوں کو سزائے موت

IQNA

سعودی عرب میں دو بحرینی جوانوں کو سزائے موت

7:50 - January 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511094
تہران(ایکنا) سعودی خصوصی عدالت نے دو بحرینی جوانوں کو تخریب کاری کے شبے میں سزا کی تائید کردی۔

نیوز ایجنسی مرآت البحرین کے مطابق سعودی عدالت نے تجدید نظر سماعت کے دوران بحرینی جوانوں کی سزا کی تائید کردی۔

 

بحرینی جوان جعفر سلطان اور صادق ثامر کے نام سے  دار کلیب کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں. سلطان اور ثامر کو سال ۲۰۱۵ کو  ملک فهد ہائی وے جو سعودی بحرین کو ملاتا ہے اس علاقے میں دھماکہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 

مذکور سماعت کے بعد دو مہینے میں مذکورہ جوان سعودی سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں تاکہ ان کی سزا پر دوبار سماعت کی جائے۔

 

سپریم کورٹ سے سزا کی تصدیق ہوئی تو قوانین کے مطابق انکی سزا پر عملدرآمد کی جائے گی۔

 

مذکورہ دونوں بحرینی جوانوں  نے عاید الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر سیاسی مسائل کی وجہ سے الزامات عاید کیے گیے ہیں۔

 

انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے ان جوانوں پر تشدد کی مذمت کی  ہیں اور اس حوالے سے مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جنمیں ان پر تشدد اور جرم ماننے پر دباو ڈالا جارہا ہے۔/

4027977

نظرات بینندگان
captcha