شمالی بغداد میں حشد الشعبی کی بڑی کارروائی

IQNA

شمالی بغداد میں حشد الشعبی کی بڑی کارروائی

7:14 - January 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511115
تہران(ایکنا) سیکورٹی فورسز اور حشد الشعبی نے داعش کی پاک سازی کے حوالے سے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا۔

العھد نیوز کے مطابق سیکورٹی فورسز زرائع نے تصدیق کی ہے کہ حشد الشعبی کے بارہ بریگیڈ اور دیگر فورسز کا مشترکہ آپریشن شمالی بغداد کے علاقے طارمیہ میں شروع ہوچکا ہے۔

 

زرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آپریشن کا مقصد علاقے میں داعش کے سلیپر سیل کا خاتمہ اور علاقے کو پرامن بنانا ہے۔

 

نینوا میں آپریشن کمانڈر محمود الفلاحی نے داعش کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے اس تکفیری گروپ کی شکست میں شهداء سلیمانی و ابومهدی المهندس کی خدمات کو سراہا۔

 

الفلاحی نے بیان میں کہا : فتح کے شہدا نے سخت ترین دور میں اس گروپ کو شکست دینے میں ہماری مدد کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ داعش کی شکست میں اہم ترین کردار حشدالشعبی کا تھا۔

 

الفلاحی کا کہنا تھا کہ شہدا کے خون کی برکت سے آج ہمارے شہروں میں امن و امان ہے۔

 

عراق سے غیرملکی فورسز کے اخراج پر مختلف گروپوں کی طرف سے تاکید کے بعد سے داعش کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔/

 

4028831

نظرات بینندگان
captcha