کابل میں خواتین کا مظاہرہ اور طالبان کی اندرون خانہ صفائی

IQNA

کابل میں خواتین کا مظاہرہ اور طالبان کی اندرون خانہ صفائی

8:04 - January 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511124
تہران(ایکنا) طالبان نے اپنے سسٹم کے اندر شامل تین ہزار اسٹاف کو توہین آمیز اور خلاف قانون اقدامات پر خارج کردیا ہے۔

ٹی آر ٹی عربی نیوز کے مطابق امارات اسلامی افغانستان کی تطہیر کمیٹی کے سربراہ لطیف اللہ حکیمی کا کہنا ہے کہ اب تک دو ہزار آٹھ سو چالیس افراد کو ناجایز اقدامات پر طالبان سسٹم سے فارغ کردیا گیا ہے۔

 

زرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد سے تطہیر کمیٹی قایم کی گیی ہے جس میں افراد کی صلاحیتوں اور اقدامات پر نگرانی کی جاتی ہے۔

 

اس کمیٹی میں شہریوں کی شکایت پر غور کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کی توہین نہ ہو اور ناجایز اقدامات پر مذکورہ افراد کو سزا دی جاسکے۔

 

لطیف اللہ حکیمی کا کہنا تھا: فارغ شدہ افراد طالبان سسٹم کو بدنام کرنے کا باعث بن رہے تھے اور ان کو پولیس اور فوج سے خارج کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ افغانستان کے چودہ صوبوں سے ان افراد کو خارج کیا گیا ہے اور پاک سازی کا عمل ملک بھر میں جاری رہے گا۔

 

اطلاعات کے مطابق کابل شہر میں خواتین نے سخت پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اور مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر مجبور ہیں رپورٹ کے مطابق پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گیی ہے۔/

4029113

نظرات بینندگان
captcha