یمنی ڈرون حملوں پر سعودی ـ اماراتی ردعمل

IQNA

یمنی ڈرون حملوں پر سعودی ـ اماراتی ردعمل

7:23 - January 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511130
تہران(ایکنا) سعودی الاینس نے دعوی کیا ہے ہ کہ آٹھ یمنی حملہ آور ڈرون کو فضاء میں مارگرایا ہے جو جنوبی سعودی کی طرف روانہ تھے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق سعودی الاینس نے خبردی ہے کہ یمن صوبہ مارت میں ۳۹ یمنی انصاراللہ مراکز کو ہوائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

سعودی-اماراتی الاینس کے مطابق حملوں میں حوتیوں کے ۲۱ ٹینکس تباہ کردیا گیا ہے اور انکے ۲۳۰ جنگجووں کو مارا گیا ہے، الاینس کا کہنا تھا کہ یمنیوں کی جانب سے ڈرون حملے کا امکان موجود تھا۔

 

انصاراللہ سے وابستہ المیسرہ نیوز کے مطابق اتوار کو اس الاینس نے جنوبی مارب میں ۳۱ ہوائی حملے انجام دیے ہیں۔

 

گذشتہ روز انصاراللہ نے ان حملوں کے ردعمل میں امارات پر جوابی حملہ کیا ۔

 

اگرچہ کافی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی ہیں مگر لگتا ہے اس حملے نے امارات کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ امارات نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ یمن سے فوج نکال رہا ہے مگر اماراتی بیڑے کو قبضے میں لینے اور حالیہ حملوں نے انہیں ایک مشکل میں ڈال دیا ہے کہ وہ یمن میں رہا تو ایک مسئلہ اور نکل گیا تو الگ سے ذلت آمیز شکست شمار ہوگی۔/

4029362

نظرات بینندگان
captcha