قم میں حضرت حمزه انٹرنیشنل سیمینار

IQNA

قم میں حضرت حمزه انٹرنیشنل سیمینار

12:10 - January 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511144
تہران(ایکنا) جامعةالمصطفی(ص) العالمیه کے تاریخ و سیرت ہائیر ایجوکیشن کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین ناصر کے مطابق قم میں حضرت حمزه(ع) انٹرنیشنل سیمینار رھبر معظم کے پیام کے ساتھ منعقد ہوگا

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعةالمصطفی(ص) العالمیه کے تاریخ و سیرت ہائیر ایجوکیشن کے سربراہ اور حضرت حمزه(ع) کانگریس کے انچارج حجت‌الاسلام والمسلمین ناصر نے  حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ آیت‌الله اعرافی سے ملاقات میں کہا: دو سال پہلے رھبری کی سفارش اور حمایت پر علمی شخصیات کے ساتھ ہم آہنگی سے

حضرت حمزه(ع) کے حوالے سے سیمینار پر اتفاق ہوا اور انشااللہ امید ہے کہ فروری کے آغاز میں رہبرمعظم کے پیغام اور مرجع تقلید اور آیت‌الله علیرضا اعرافی کے خطاب کے ساتھ یہ سیمینار جامع امام خمینی(ره)  قم میں منعقد ہوگا۔

 

جامعةالمصطفی العالمیه کے بورڑ آف گورنر کے رکن کا کہنا تھا: اس حوالے سے متعدد مقدماتی نشستیں قم، مشہد، اصفھان، گلستان، تبریز اور ترکی میں منعقد ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ اس حوالے سے پانچ کتابیں بھی شایع ہوں گی۔

 

 

حجت‌الاسلام رفیعی نے کہا کہ ایک ہنر سے بھی نشستیں ہوچکی ہیں اور ارادہ ہے کہ اس موضوع پرایک فلم اور ڈرامے کا بھی اہتمام کیا جائے۔

 

حمزه بن عبدالمطلب، رسول گرامی (ص) کے چچا تھے اور مسلمانوں میں «اسد الله» یعنی شیر خدا اور «سید الشهداء» یعنی سالار شهداء کے عنوان سے معروف تھے اور قبیلہ قریش کے بہادر ترین سرداروں میں ان کا شمار ہوتا تھا کہا جاتا تھا کہ وہ شیر کے شکاری ہے۔

 

حضرت حمزه جنگ احد جو 15 شوال سوم ہجری میں ہوئی اس میں «وحشی ابن حرب» کے ہاتھوں شہید ہوئے اور ابوسفیان کی بیوی هندہ کے ہاتھوں لاش کی توہین کی گیی اور انکو شهادت کے بعد «سید الشهداء» کا لقب ملا۔/

 

4029382

نظرات بینندگان
captcha