عراق؛ ولادت حضرت زهرا(س) پر قرآنی خواتین کا اجتماع

IQNA

عراق؛ ولادت حضرت زهرا(س) پر قرآنی خواتین کا اجتماع

7:53 - January 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511155
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس علوی کے تعاون سے ولادت با سعادت حضرت زهرا(س) پر «هفته عفاف» فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ علوی نے اس فیسٹیول کی خبر دی ہے جو ولادت حضرت زهرا(س) کے حوالے سے منعقد کی گیی ہے اور ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

 

آستانہ علوی کے رکن اور فیسٹیول کے سربراہ «سلیم الجصانی» کا اس فیسٹیول کے حوالے سے کہنا تھا: فیسٹیول میں قرآنی، ثقافتی اور دیگر پروگرامز شامل ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسی مناسبت سے قرآنی خواتین کا اجتماع بھی منعقد کیا گیا جو آستانہ علوی کے «عمار بن یاسر(ع) ہال میں منعقد ہوا۔

 

الجصانی کا کہنا تھا: قرآنی محافل، کوفہ یونیورسٹی میں فقہ ہال کا افتتاح، کوفہ یونیورسٹِی میں جشن و میلاد اور

«هفته عفاف یا حجاب» فیسٹیول جو حرم امام علی کے حضرت زهرا(س) ہال میں منعقد ہوگی پروگراموں کا حصہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: عراقی یونیورسٹی «المثنی» کی مرکزی لایبریری کا افتتاح،صحن حضرت زهرا(س) کا رسمی افتتاح اور دارالقرآن «السنیة» شهر «دیوانیه» کا افتتاح فیسٹیول کا حصہ ہے۔/

4030217

نظرات بینندگان
captcha