اردن؛ قومی قرآنی پروگرام «عجلون» کا اختتام

IQNA

اردن؛ قومی قرآنی پروگرام «عجلون» کا اختتام

7:55 - January 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3511156
تہران(ایکنا) اداره اوقاف صوبہ «عجلون» کے مطابق قومی «تکریم مصحف شریف» پروگرام جسمیں فرسودہ اور پرانے پھٹے نسخوں کی جمع آوری کی گیی کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

ایکنا نیوز کے مطابق اردن کی الدستور ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ قومی تکریم قرآن پروگرام جو وزیر اوقاف

«محمد الخلایله»، اور جنرل سیکریٹری عبدالله العقیل کے حکم پر منایا گیا ہے کا اختتام ہوا ہے۔

 

عجلون صوبے کے ڈائریکٹر اوقاف احمد محمود الصمادی کا کہنا تھا : اس قومی پروگرام کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ فرسودہ اور پرانے قرآنی نسخوں کو جمع کرنے کا مقصد انکی مرمت اور انکو نقصان و بیحرمتی سے بچانا ہے اور اس پروگرام میں تمام اوقاف کے اسٹاف، مساجد کے امام اور شہریوں نے حصہ لیا اور مساجد اور گھروں سے کافی تعداد میں پرانے نسخے جمع کیے گیے ہیں۔

 

عجلون صوبے کے ڈائریکٹر اوقاف کا کہنا تھا کہ فرسودہ قرآنی نسخوں کو مسجد «العیدی» میں جمع کیا گیا

اور اس پروگرام کو  «محمد سالم عياصره ابو زكريا» کی تجویز پر « نجات قرآن کے لیے فریاد » کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس کے کئی مرحلے ہیں۔

 

انہوں نے تکریم قرآن میں حصہ لینے والے تمام شہریوں کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کار خیر میں مدد کی۔/

4029857

 

نظرات بینندگان
captcha