کویت میں تلاوت قرآن بارے بہترین ایپ تیار

IQNA

کویت میں تلاوت قرآن بارے بہترین ایپ تیار

7:27 - March 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511478
تہران(ایکنا) کویت کے فلاحی ادارے کے تعاون سے انفرادی اور اجتماعی تلاوت کے لیے ایپ تیار کرلیا گیا۔

الوطن نیوز کے مطابق انجمن حفظ و خادمان قرآن فلاحی ادارے کے تعاون سے «قرآن صاحبی»(قرآن میرا ہمنشین) ایپ تیار کرلیا گیا ہے جو تمام موبایل پر انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ فلاحی ادارے کے ڈائریکٹر احمد المرشد کا کہنا تھا: قرآن مجید پڑھنے میں مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس ایپ کو آسانی سے تلاوت اور ترویج تعلیمات قرآن کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: قرآن میرا ہمنشین ایپ سے روزانہ آسانی سے وقت نکال کر تلاوت کی جاسکتی ہے جو خواہشمند افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

انجمن حافظان قرآن کریم  کا مقصد یہ ہے کہ تلاوت کے لیے اعلی معیار اور سہولیات کے ساتھ قران پڑھا جاسکے۔

المرشد کا کہنا تھا کہ اس ایپ کی مدد سے انفرادی اور گروپ کی شکل میں سارے افراد آسانی سے الگ یا اجتماعی شکل میں تلاوت کرسکتے ہیں۔

المرشد کا کہنا تھا کہ اس ایپ کی تیاری میں معاونت کرنے والے تمام افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس حوالے سے قایم خصوصی نظارت کی کمیٹی کو بھی خراج پیش کرتے ہیں اور کویت کے عوام سے کہتا ہوں کہ اس ایپ کو ضرور ڈانلوڈ کریں اور اس سے استفادہ کریں۔/


4041864

نظرات بینندگان
captcha