امارات؛ بارہ زبانوں میں اسلام شناسی کورس

IQNA

امارات؛ بارہ زبانوں میں اسلام شناسی کورس

7:49 - March 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511558
تہران(ایکنا) خانہ فرھنگ زاید (ZHIC) میں نومسلموں اور غیرمسلموں کو بارہ زبانوں میں اسلام سے روشناس کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے

خلیج ٹایمز کے مطابق زاید کلچرل سنٹر (ZHIC) کے مرکزی دفتر  العین اور انک دیگر شعبے جو ابوظبی و عجمان میں موجود ہیں مذکورہ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد اسلام کو جدید اصولوں اور تقاضوں کے مطابق نیے دور سے ہم آہنگ اور اعتدال پسندی کی ترویج بتایا جاتا ہے۔

پروگرام میں  عربی، انگریزی، روسی، فرنچ، چینی اور تاگالوگ زبانوں میں لیکچر و دروس شامل ہیں۔

 

پروگرام کے پانچ مرحلے ہیں جنمیں مجموعی طور پر ستر گھنٹے کے دروس شامل ہیں اور ابتدائی مرحلے میں وضو اور نماز وغیرہ سکھانا شامل ہے۔

دوسرے مرحلے میں اسلامی نکتہ نظر سے ایک شخص کی اہمیت اور انکے حقوق و ذمہ داریاں ، دوسروں سے تعلقات اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے دروس شامل ہیں۔

تیسرے مرحلے میں قرآن کریم اور سیرت نبوی سے روشناس کرایا جائے گا جب کہ چوتھے مرحلے میں دیگر آداب جیسے صفائی، عزت نفس، ہمدردی اور رسول گرامی اسلام کی عملی زندگی سے نمونے پیش کرنے کا سلسلہ شامل ہے۔

 

پانچویں اور آخری مرحلے میں ایمان کے اہداف اور حقیقی سعادت کو مفاہیم اور اخلاق پر تاکید کی جاتی ہے تاکہ فرد معاشرے میں ایک مددگار ہستی بن سکے۔/


4045008

 

 

نظرات بینندگان
captcha