مثالی خاندان اور قرآنی عبرت

IQNA

مثالی خاندان اور قرآنی عبرت

8:56 - May 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511826
قرآن کریم میں چہار قسم کے خاندان کو مثال اور عبرت کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس سے فیملی میں ماں اور باپ کی اہمیت اور مرکزی کردار واضح ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز- پہلی قسم کی فیملی جس کو نمونے کے طور پر پیش کی گیی ہے اس میں امیرالمومنین علی(ع) اور حضرت زهرا(س) کی مقدس ہستیاں نمایاں ہیں اور یہ دو ہستاں خیر و خوبی میں بے مثال تھیں۔

ان دو ہستیوں کی ملاپ سے دنیا کے بے نظیر انسان امام حسن (ع) و امام حسین( ع) جیسے لوگ پیدا ہوئے۔

دوسری قسم کی فیملی جس کو بطور نمونہ پیش کی گیی ہے وہ پہلی قسم کی برعکس فیملی ہے جہاں بدترین قسم کے لوگ ہیں اس میں ابولھب اور اس کی بیوی کا ذکر کیا گیا ہے جو بدی اور برائی میں سرفہرست تھے جنکی مذمت میں ایک سورہ اتارا گیا ہے۔

تیسری قسم کی فیملی میں مرد اچھا اور عورت بری ہے اس میں حضرت لوط اور حضرت نوح کی بیویوں کو پیش کیا گیا ہے جہاں لوط اور نوح کی بیویاں اگرچہ اخلاقی برائی سے پاک تھیں مگر عقیدے انکا برا تھا اور وہ نبیوں کے مخالف تھیں۔

چوتھی قسم کی فیملی میں مرد برا ہوتا ہے اور عورت اچھی ہوتی ہے جسمیں فرعون اور انکی بیوی کا ذکر موجود ہے ایک عورت جو فرعون کے گھر میں ہوتے ہوئے اپنے ایمان کا دفاع کرتی ہے۔

 

اگر قرآن کریم ان چار قسم کی فیملیز کو پیش کرتا ہے تو اس کا مقصد ماں اور باپ کی اہمیت اور کردار کو اجاگر کرنا ہے جو خاندان کی تشکیل میں بہت اہمیت کے حامل ہے۔

 

ان نمونوں کے ساتھ قرآن مکررماں اور باپ کی اہمیت پر تاکید کرتا ہے اور قرآن نماز کے بعد اہل ایمان کو ماں اور  باپ کے ساتھ نیکی اور احسان کی بات کرتا ہے۔

* ایران کے شہر کاشمر کے امام جمعہ سیدکاظم طباطبایی کی گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha