امریکہ چاہتا ہے کہ ہم غلامی کی زندگی گزاریں اور کشمیر و فلسطین کی بات نہ کریں

IQNA

امریکہ چاہتا ہے کہ ہم غلامی کی زندگی گزاریں اور کشمیر و فلسطین کی بات نہ کریں

9:20 - May 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511867
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام مجھے انصاف دلائیں، مجھے کچھ ہوا تو لوگوں ویڈیو دیکھ کر مجھے انصاف دلانا، جن جن کے نام ویڈیو میں ہیں ان کو کٹہرے میں لانا۔

 

ایکنا نیوز کے مطابق فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ان سے ملک نہیں سنبھل رہا، روپیہ گر رہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، ہر روز روپیہ گر رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے۔

 

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب یہ باہر نکلیں گے تو لوگ ان کو 2 لفظوں سے پکاریں گے، ایک چور اور دوسرا غدار، لوگوں کو میرے ساتھ نکل کر قوم کو ان چوروں سے آزاد کرانا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں اس وقت تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی بڑا جرم نہیں کیا جاتا، میں تو سمجھتا تھا کہ رانا ثنااللہ نے 18 قتل کیے ہیں، مجھے پتا کہ اس نے 22 قتل کیے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چور آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھ گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پتا چل گیا تھا کہ بند کمروں میں سازش ہو رہی ہے، جب بھی حکومت جاتی ہے تو میٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں مگر جب ہماری حکومت گئی تو لوگ ہمارے ساتھ اسلام آباد آنے کے لیے تیار ہوگئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سپورٹ دیکھ کر سازش کرنے والے خوفزدہ ہوگئے اور فیصلہ کیا گیا کہ اب عمران خان کو دنیا سے فارغ کرنا ہے۔

 

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے اسلام آباد آنے کی کال سے گھبرا کر میرے قتل کی سازش تیار کی گئی، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے محفوظ کر لی ہے، ویڈیو پیغام میں سازش کرنے والے تمام لوگوں کے نام بتا دیے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لیاقت علی خان کو قتل کیا گیا، ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، ضیاالحق کا طیارہ پھٹا، پتا نہیں چلا کہ پیچھے کون تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش اور اندر کے میر جعفروں، میر صادقوں کے ذریعے ہماری حکومت کو ختم کیا گیا، ان چوروں، لٹیروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم اس امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت ان چوروں کو ہم پر مسلط کیا، یہ توہین نہیں بلکہ بربادی ہے کہ ان کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ہم غلامی کی زندگی گزاریں، ہندوستان کی غلامی کرے اور کشمیر و فلسطین بھول جائے اور روس و ایران سے سستی انرجی نہ لیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں ضمانت پر ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ایف آئی اے میں تحقیقات کرنے والے افسر ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے، ایک اور تفتیشی افسر ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال میں پڑا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں وہ زہر جانتا ہوں جو کھانے میں ملادیا جائے تو کھانے والے کو ہارٹ اٹیک ہوجا تاہے، میں اپنی عدالت سے کہتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر از خود نوٹس لیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام مجھے انصاف دلائیں، مجھے کچھ ہوا تو لوگوں وڈیو دیکھ کر مجھے انصاف دلانا، جن جن کے نام ویڈیو میں ہیں ان کو کٹہرے میں لانا۔

نظرات بینندگان
captcha