پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کا انتباہی بیان

IQNA

پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کا انتباہی بیان

9:07 - May 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3511898
پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے تیسرے فریق کے عزائم پر چوکس رہنا ہوگا.
ایکنا انٹرنشینل ڈیسک کے مطابق پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے نے کراچی کی حالیہ دہشتگردی کاروائی میں ملوث عناصر کا ایران سے ممکنہ تعلق کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے غیر پیشہ وارانہ بیانات کے اظہار پر خبردار کیا اور کہا کہ ہمیں پاک ایران کے برادرانہ تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے تیسرے فریق کےعزائم پر چوکس رہنا ہوگا۔
 
ایرانی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کے پبلک ڈپلومیسی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے بروز جمعرات کو ایک بیان میں کراچی کی حالیہ دہشتگردی کاروائی میں ملوث عناصر کا ایران سے ممکنہ تعلق کے دعووں سے متعلق پاکستانی ذرائع ابلاغ کے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ یہ سفارت خانہ اس قسم کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ سرکاری ذرائع کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو ثبوت فراہم کیے بغیر رائے عامہ اور میڈیا میں ایسے الزامات لگانا؛ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ اور ناقابل قبول ہے۔
 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ سازشی عناصر جو اس طرح کے کام کرتے ہیں وہ غلط ایڈریس دیتے ہیں اور الزام تراشی کرتے ہیں؛ بلاشبہ تیسرا فریق، ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے درمیان خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 
ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ   پاکستان میں میڈیا والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان کے قریبی تعلقات کو خراب کرنے کے لئے دشمنوں کے جال میں نہ پھنسیں۔
 
واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت کے مرکز کی حیثیت سے کراچی میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تین دہشت گرد دھماکوں میں کم از کم  6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha