تاتارستان قرآنی مقابلوں میں فلسطینی طالبہ کی عمدہ کارکردگی

IQNA

تاتارستان قرآنی مقابلوں میں فلسطینی طالبہ کی عمدہ کارکردگی

8:28 - May 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511915
تہران(ایکنا) فلسطینی طالبہ نے بین الاقوامی حفظ و قرآت مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سما نیوز کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوجوان طالب علم  اور حافظہ قرآن «اسراء محمد عصام مفلح صلاح» نے تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں ہونے والے حفظ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔.

 

فسلطینی وزارت اوقاف کے وزیر حاتم البکری نے دوسری پوزیشن کو وزارت اوقاف کی کاوش اور فلسطینی عوام کی قرآنی صلاحیت کا نمونہ قرار دیا ہے۔.

 

انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف نے حفظ قرآن کے لیے کافی کام کیا ہے اور اب تک ہزار سے زائد حفظ مراکز قایم کیے ہیں تاکہ نئی نسل کو حفظ قرآن پر مائل کیا جاسکے۔

 

تاتارستان کے دارلحکومت قازان میں ۱۷ سے ۲۰ مئی تک حفظ و قرآت کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے۔

 قرآنی مقابلوں کے حکام کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کا مقصد معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج اور نئی نسل میں قرآنی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

 مقابلوں کےلیے منتظمین کو کم مدت میں  ۲۵ ممالک سے ستر امیدواروں کی درخواست موصول ہوئی جنمیں سے ۵۰ طلبا اور طالبات کو منتخب کیا گیا۔

 

مقابلوں میں انڈونیشیاء، برطانیہ، تاجیکستان، بورکینا فاسو، ٹوگو، قطر، نائجیریا، کمبوڈیا، چاڈ، مصر، کانگو، الجزائر، پاکستان، فلسطین، بحرین اور ترکی وغیرہ سے قرآء اور حفاظ شریک تھے۔

 

اسی طرح داغستان، تاتارستان، باشقریستان اور کریمہ سے بھی قرآء مقابلوں میں شریک تھے۔/

 

4058742

نظرات بینندگان
captcha