صہیونی عزائم پر حماس کا انتباہ

IQNA

صہیونی عزائم پر حماس کا انتباہ

7:53 - May 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3511954
تہران(ایکنا) فلیگ مارچ کی تیاریاں تیز کرنے پر فلسطینی گروپوں نے بھرپور مقابلوں کا اعلان کردیا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق قدس شریف میں یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں فلسطینیوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور دوسری جانب  فلیگ مارچ آج مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی مساجد کے اسپیکرز کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں جہاد کی دعوت اور صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان اور حکم دیا جارہا ہے۔

 

صیہونی فوج کا رات گئے مسجد الاقصی پر حملہ

 

فلسطینی میڈیا نے اتوار کی رات اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا ہے، جو "قبلہ نماز کے کمرے" کے اندر واقع ہے اور اب وہ فلسطینی نمازیوں کا مسجد کے اندر محاصرہ کر رہے ہیں۔

 

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی عسکریت پسندوں کی فلسطینیوں سے جھڑپ

 

قابض صہیونی عسکریت پسندوں نے اتوار کی رات مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی دہشت گرد عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہاتھ سے پکڑے آگ لگانے والے آلات کا استعمال کیا۔

اسرائیلی میڈیا نے  غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے فلسطینی گروپوں کی جانب سے میزائل داغے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور  اسرائیل کی جانب سے فضائی دفاعی فورسز کو مضبوط کیا جارہا ہے  اور آئرن ڈوم سسٹم کو تعینات کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق  یروشلم میں صیہونی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کو محفوظ بنانے کے لیے 3,000 پولیس اتوار کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha