ایران کے اعلی ثقافتی عہدہ دار ڈاکٹر حسین روز بہ کا دورہ پاکستان

IQNA

ایران کے اعلی ثقافتی عہدہ دار ڈاکٹر حسین روز بہ کا دورہ پاکستان

8:18 - May 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3511956
ایرانی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی تنظیم کے بین الاقوامی امور کے معاون خصوصی ڈاکٹر حسین روزبہ نے پاک ایرانی ثقافتی تعلقات کے استحکام پر زور دیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ  کے مطابق ایرانی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی تنظیم کے بین الاقوامی امور کے معاون خصوصی ڈاکٹر حسین روزبہ  پاکستان  نے دورہ پاکستان  میں اسلام آباد، لاہور  اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں اعلی ثقافتی حکام اور علما  و انشوروں سے ملاقا توں میں پاکستانی عوام اور ایرانی عوام کی دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے  تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

مختلف صحافیوں سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ  پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے میں یہاں کے  صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر حسین روزبہ، ایرانی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی تنظیم کے بین الاقوامی امور کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات میں بعض دشمن میڈیا چینلز تعلقات خراب کرنے میں ملوث رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے صحافی ذمہ دارانہ صحافت کے ساتھ حقایق اور مثبت پہلووں کو اجاگر کریں۔

ایران کے اعلی ثقافتی عہدہ دار ڈاکٹر حسین روز بہ کا دورہ پاکستان

ڈاکٹر حسین روزبہ نے کوئٹہ میں علما  اور دانشوروں سے ملاقات کے علاوہ مختلف ثقافتی مراکز اور اداروں کا بھی دورہ کیا  اور  ایرانی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلیٰ تعلیمی ادارے پاکستان کے طلباء کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے علمی، تحقیقی تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ایران کے اعلی ثقافتی عہدہ دار ڈاکٹر حسین روز بہ کا دورہ پاکستان

ڈاکٹر حسین روزباہ نے دانشوروں سے گفتگو میں  کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیم یافتہ افراد کے مابین روابط کو فروغ دے کر اسلامی اُمہ میں علم اور احترام پر مبنی فعال تعلقات کو فروغ دیاجا سکتا ہے۔

 

ایرانی ثقافتی نمایند ے نے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان قرآنی شعبوں کے علاوہ فارسی اور دیگر ثقافتی شعبوں میں اعلی وفود کے تبادلے اور  ایک دوسرے کے تجربوں سے فایدہ اٹھانے پر بھی تاکید کی ۔

 

ایران کے اعلی ثقافتی عہدہ دار ڈاکٹر حسین روز بہ کا دورہ پاکستان

ایرانی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی تنظیم کے بین الاقوامی امور کے معاون خصوصی نے کوئٹہ میں بھی خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر تقی زادہ واقفی کے ہمراہ  اعلی ثقافتی حکام  اور علما کرام  سے ملاقات کی اور  دوطرفہ تعلقات میں   تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

نظرات بینندگان
captcha