یوسف پیغمبر کی داستاں؛ خوبصورت ترین واقعہ

IQNA

قرآنی سورے/ 12

یوسف پیغمبر کی داستاں؛ خوبصورت ترین واقعہ

7:54 - June 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512104
یوسف پیغمبر کی داستان سختیوں سے بھری ہے کہ کسطرح ایک انسان زندگی میں مشکلات میں گرفتار ہوتا ہے تاہم صبر و ایمان کی وجہ سے اہم ترین مقام حاصل ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا بارہواں سورہ «یوسف» ہے. یوسف بنی اسرائیل سے تعلق رکھتا تھا اور آپ یعقوب پیغمبر کے فرزند تھے۔

سوره یوسف قرآن کے مکی سوروں میں شمار ہوتا ہے اور اس کی  111 آیات ہی اور یہ سورہ قرآن کے 12 و 13 ویں پارے میں موجود ہے. پیغمبر پر اترنے کے حوالے سے یہ ترپنواں سورہ ہے۔

اس سورہ میں حضرت یوسف کے واقعے کے مختلف پہلووں کو خوبصورتی سے منظر کشی کی گیی ہے اور اسی لیے اس سورہ کو «احسن القصص» (بهترين داستان) کہا جاتا ہے. بهترين داستان اس وجہ سے کہ اس سے عبرت لینے کے بہترین واقعے موجود ہیں۔

داستان حضرت یوسف کا آغاز خواب سے شروع ہوتا ہےدوسرے حصے میں بھائیوں کے حسد اور آپ کو کنویں میں ڈالنے اور پھر یوسف کے نجات پانے اور وہاں سے بازار مصر، پھر زلیخا کا یوسف پر مرمٹنا، ویاں سے جیل میں جانا، مصری بادشاہ کے خواب کی تعبیر کرنا، یوسف کو اہم عہدہ دینا، پھر بھائیوں کا آپ سے ملنا اور آخر میں والد کا آپ سے ملنا بیان کیا گیا ہے۔

سورہ یوسف کا اہم مقصد خدا کی ولایت اور بندوں کی نظارت اور سختیوں سے نکال کر عزت کی اوج پر پہنچانے کو بیان کرنا ہے۔ تاکہ مومنین قلبی اطمینان حاصل کریں اور سختیوں پر صابر رہیں۔

علامه طباطبایی  تفسیر المیزان میں اس سورے کے اصلی ہدف کو بندوں پر خدا کی ولایت اور حکومت کو بیان کرنا ہے اور یہ کہ جو خدا پر ایمان رکھتا ہے خدا بھی سخت ترین حالات میں سے نکال کر اس عزت کی سربلندی عطا کرتا ہے۔

 اس سورہ کے اہم نتایج میں یہ ہے کہ انسان صبر و استقامت کا مظاہرہ کریں اور مشکلوں میں تقوی کا دامن نہ چھوڑیں اور خدا کا ان کو عظیم اجر دینے کا وعدہ اٹل ہے۔

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha