امارات قرآنی مقابلوں میں مصری طالبات کی عمدہ کارکردگی + فلم

IQNA

امارات قرآنی مقابلوں میں مصری طالبات کی عمدہ کارکردگی + فلم

8:31 - June 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3512179
تہران ایکنا: مصری میڈیکل طالبہ «آیه جمال عبداللطیف بکر مسلم»، نے امارات مقابلہ «حصه بنت محمد آل نهیان» میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی صدی البلد کے مطابق اسکندریہ یونیورسٹی کی میڈیکل طالبہ آیه جمال عبداللطیف نے چار سال کی عمر میں حفظ قرآن شروع کیا اور ۱۴ سال کی عمر میں حفظ مکمل کرلیا۔

 

انہوں نے ٹی وی پروگرام «مورننگ شو» جو «ڈی ایم سی» سے نشر ہوتا ہے اس سے گفتگو میں کہا: حفظ قرآن کریم زندگی میں برکت کا باعث بنا اور اسی کی برکت سے میڈیکل میں سیٹ ملی۔

 

مصری طالبہ کا کہنا تھا: عرب ممالک کے امارات مقابلوں میں پہلی پوزیشن لیا اور زندگی میں قرآنی اقدار کی قدر کا اندازہ ہوا۔

 

اسکندریہ یونیورسٹی کے سربراہ عبدالعزیز قنصوه نے آیه جمال عبداللطیف بکر کی کامیابی پر مبارکبادی کے پیغام میں کہا: یونیورسٹی ایسے طلبا کی قدر داں ہے جو مقابلوں میں مصر اور  اسکندریه یونیورسٹی کے نام کو اجاگر کرتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ شیخ «سلطان بن خلیفه آل نهیان» مرکز مختلف علمی اور فلاح سرگرمیوں میں سرگرم ہے اور قرآنی مقابلے «حصه بنت محمد آل نهیان» کو وزارت اوقاف امارات کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں مذکورہ طالبہ کے علاوہ شام کی طالبہ «فاطمه حسن العبید» اور سومالیہ کی «فاطمه محمود علی» نے مقام سوم اپنے نام کرلیا ہے۔

 

آیه جمال عبداللطیف کی کامیابی پر انکے دوستوں کی جانب سے اسکندریه یونیورسٹی میں طالبات نے باقاعدہ جشن کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو پیش خدمت ہے:

ویڈیو کا کوڈ

4067270

نظرات بینندگان
captcha