اقوام متحدہ: طالبان عزاداروں کی حفاظت یقینی بنائے

IQNA

اقوام متحدہ: طالبان عزاداروں کی حفاظت یقینی بنائے

9:37 - August 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3512457
تہران ایکنا- اقوام محدہ کے نمایندے نے کابل میں دھماکوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے طالبان کو سیکورٹی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- شیعہ میڈیا زرایع کے مطابق اقوام متحدہ کے نمایندہ خصوصی اور رپورٹر ریچرڈ بنٹ نے افغانستان میں عزاداروں کے اوپر دھماکوں کے حوالے سے ٹوئٹ میں انکو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کی طرف سے قبول کردہ واقعات قابل مذمت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی سیکورٹی کے ذمہ دار طالبان حکام ہے اور انکو مجرموں کی بیخ کرنی چاہیے۔

 

گذشتہ روز کابل کے سرکاریز علاقے میں خوفناک دھماکہ ہوا اور اس میں کم از کم آٹھ افراد شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگیے، زرایع کے مطابق نقصانات اس سے کافی زیادہ ہوسکتے ہیں۔

 

طالبان سیکورٹی فورس کے ترجمان خالد زدران کے مطابق بم پلانٹیڈ تھا جس سے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گذشتہ روز کا دھماکہ اس حال میں ہوا ہے کہ طالبان نے محرم کی سیکورٹی کا دعوی کیا ہے ، افغان شیعہ علما کونسل نے خبردار کیا تھا کہ محرم میں خطرات درپیش ہیں اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔/

 

4076297

نظرات بینندگان
captcha