استعماری طاقتوں نے تکفیری فتوئوں کےذریعہ پوری دنیامیں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے، مولانا کلب جواد نقوی

IQNA

استعماری طاقتوں نے تکفیری فتوئوں کےذریعہ پوری دنیامیں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے، مولانا کلب جواد نقوی

18:56 - August 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3512464
آج بھی تکفیری ملا دہشت گردی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیتے جس سے دہشت گردی کو بڑھاوا ملا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے قرآن اوراحادیث کی روشنی میں وسیلہ کی عظمت اور ضرورت کو بیان کیا ۔

مولانا نے وسیلہ کی توضیح اور تشریح کرتے ہوئے کہا کہ وسیلہ سے مراد ایمان ،عمل صالح اور نماز نہیں ہے کیونکہ قرآن مجید نے کہا ہے کہ اے صاحبان ایمان وسیلہ تلاش کرو،وسیلہ تلاش کرنے کا تقاضا صاحبان ایمان سے ہورہا ہے۔ بغیرنماز اور عمل صالح کے انسان مومن نہیں ہوسکتا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وسیلہ سے مراد کچھ اور ہے جس پر مسلمان نے غور نہیں کیا۔ مولانا نے ایات قرآن ، احادیث اور بزرگ محدثین کےاقوال سے ثابت کیا کہ وسیلہ سے مراد محمد و ال محمدؐ ہیں جن سے محبت اور تمسک کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔

مولانا نے دوران مجلس افغانستان میں شیعوں کی جاری نسل کشی اور تکفیری دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مولانا نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے تکفیری فتوئوں کےذریعہ پوری دنیامیں دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔ آج بھی تکفیری ملا دہشت گردی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیتے جس سے دہشت گردی کو بڑھاوا ملا ہے۔ افغانستان میں ائے دن اہل تشیع کی مسجدوں اور امام باڑوں میں دھماکے ہورہے ہیں جس سے افغانی ملت کو بڑا نقصان پہونچاہے۔مولانا نے کہا کہ شیعہ فقط ایران اور ہندوستان میں محفوظ ہیں ورنہ ہر ملک میں شیعوں کو مارا جارہاہے۔یہ کوئی سیاسی بیان نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے۔

مجلس کے آخر میں مولانانے امام حسینؑ کے چھ ماہ کے فرزند حضرت علی اصغرؑ کی شہادت کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔جسے سن کر مومنین نے بیحد گریہ کیا ۔ مجلس کے بعد حضرت علی اصغرؑ کےجھولے کی شبیہ کی زیارت کرائی گئی۔

نظرات بینندگان
captcha