ملک بھر میں 'یومِ عاشور' سخت سیکیورٹی انتظامات میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

IQNA

ملک بھر میں 'یومِ عاشور' سخت سیکیورٹی انتظامات میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

18:46 - August 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512472
شہر شہر اور گلی گلی میں نواسہ رسول (ص) کے غم میں عزاداری کی جارہی ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ملک بھر میں آج یوم عاشور (10 محرم الحرام) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد میدان کربلا میں سخت ترین مصائب کا سامنا کر نے کے باوجود حق اور سچ کا پرچم تھام کر اپنی اور اپنے رفقا کی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ و دیگر شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

 

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سخت سیکیورٹی میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جس میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کریں گے۔

 

اس موقع پر علمائے کرام و ذاکرین اپنی تقاریر میں حضرت امام حسین کی عظیم اور روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے جب کہ تمام شہروں میں جلوسوں کے ہمراہ سبیلیں لگائی گئی ہیں اور نذر و نیاز کا وافر مقدار میں اہتمام کیا گیا ہے۔

 

مختلف شہروں سے اب تک کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں، جلوسوںن کے اختتام پر مجالس شام غریباں منعقد ہوں گی۔/

 

نظرات بینندگان
captcha