نصرالله: ایران رہبر کی قیات میں اسلامی پرچم کے علمبردار ہے

IQNA

نصرالله: ایران رہبر کی قیات میں اسلامی پرچم کے علمبردار ہے

9:41 - August 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512478
تہران ایکنا- حزب‌الله لبنان رہنما نے عاشور پر خطاب میں کہا کہ ایران رہبر انقلاب کی قیات میں اسلامی پرچم کے علمدار ہے۔

ایکنا نیوز- العھد نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے عاشور اجتماع اور عزاداروں سے خطاب میں کہا: ہم اس میدان میں اترے ہیں تاکہ رسول خدا(ص) اور اهل‌ بیت(ع) اور سالار شهیدان امام حسین(ع) سے تجدید بیعت کریں اور اس راستے میں ہم کسی ایثار و قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جیسے کہ گذشتہ چالیس سالوں سے ہم نے ہر میدان میں یہی نعرہ بلند کیا : لبیک یا حسین(ع).

 

انہوں نے نایجیریا میں عزادارں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیخ زکزاکی اور انکے اصحاب سے ہمدردی اور تعزیت کی۔

سید حسن نصرالله نے مزید کہا: اس عاشور پر ہم فلسطینی شہدا کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے استقامت کے ساتھ تجاوز طلبوں سے مقابلہ کیا اور ہم انکے ساتھ ہر میدان میں کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں اور گذشتہ چالیس سالوں کی طرح اس کاز کے لیے انکے ہمراہ ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: بحرین میں سازش کاروں نے علم حسینی کو بلند کرنے سے روکنے کی کوشش کی حالانکہ اس ملک میں اسرائیلی پرچم لہرا رہا ہے۔

سید حسن نصرالله کا کہنا تھا: ایران رہبر انقلاب امام خامنه‌ای کی قیادت کے ساتھ طاقتور اسلام کے علمبردار ہے اور اس موقع پر ہم سردار سلیمانی اور ابومھدی المہندس کی یاد کو تازہ اور انکو خراج پیش کرتے ہیں۔

4077061

نظرات بینندگان
captcha