سعودی؛ عسیر میں اشاعت قرآن نمائش

IQNA

سعودی؛ عسیر میں اشاعت قرآن نمائش

15:54 - August 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512485
تہران ایکنا- اشاعت قرآن کے حوالے سے ملک فھد پبلیکشن کی سرگرمیوں پر مبنی نمائش ابھا میں منعقد کی گئی ہے۔

سعودی؛ عسیر میں اشاعت قرآن نمائش

سعودی میڈیا کے طابق عسیر میں وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے قرآنی نمائش ابھا کے الرشید کمپلیکس میں منعقد کی گیی ہے۔

 

قرآنی نمائش دس دن تک جاری رہے گی جس کا مقصد سعودی عرب میں اشاعت قرآن کے حوالے سے کاوشوں کا اجاگر کرنا اور اس کتاب بارے اہمیت کو پیش کرنا ہے۔

 

قرآنی نمائش میں شرکت کرنے والوں کو ملک فھد پبلیکیشن کی کاوشوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

 

صبح و شام کے اوقاف میں جاری نمایش میں ملک فھد میں قرآنی امور میں سرگرمیوں کو تفصیلی انداز میں پیش کی جاتی ہے۔

 

وزارت اوقاف اور قرآنی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل انداز میں پیش کرنے کے علاوہ نایاب خطی نسخے بھی نمایش میں موجود ہیں۔

 

ملک فھد پبلیکیشن سعودی عرب اور دنیا میں اہم ترین قرآنی اشاعتی اداروں میں شمار ہوتا ہے جس کا اصل کام قرآنی اشاعت ہے اور یہاں پر «مصحف مدینه» کے عنوان سے عثمان طہ خط میں قرآنی نسخوں کو شایع کیا جاتا ہے جو عصر حاضر میں علمی ترین نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔

 

اس اشاعتی ادارے میں مختلف بین الاقوامی زبانوں میں قرآنی ترجموں کا کام بھی کیا جاتا ہے جب کہ ترتیل و تجوید بارے نامور علما اور ماہرین کے تعاون سے تربیتی سی ڈیز بھی تیار کیے جاتے ہیں، اس کمپلیکس کے تعاون سے اب تک ملین کی تعداد میں قرآنی ترجمے اور نسخے شایع ہوچکے ہیں۔/

آغاز به کار نمایشگاه صنعت چاپ قرآن در عسیر عربستان / اماده

آغاز به کار نمایشگاه صنعت چاپ قرآن در عسیر عربستان / اماده

 

 

4077543

نظرات بینندگان
captcha