عراق میں طلبا قرآنی مقابلے + تصاویر

IQNA

عراق میں طلبا قرآنی مقابلے + تصاویر

8:14 - August 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512497
تہران ایکنا- تیسرے طلبا قرآنی مقابلے قومی علوم قرآنی اور ادارہ اوقاف شیعہ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس میں عراق کے اسکولوں سے طلبا شریک ہیں.

ایکنا نیوز کے مطابق طلبا قرآنی مقابلہ آستانہ حضرت عباس سے وابستہ قرآنی علوم مرکز کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جو تک دن تک جاری رہیں گے۔

 

طلبا قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں عراق کے اعلی قرآنی حکام اور نمایندے، آستانہ عباسی کے قومی قرآنی مرکز کے سربراہ «مشتاق علی»، مرکز کے ڈائریکٹر«علی نعمه»، «العلقمی» اور آستانہ عباسی کے پروگرامنگ شعبے کے ڈائریکٹر «سید حسنین الحلو»، شریک تھے جہاں تلاوت کا اعزاز گذشتہ مقابلوں میں دوسری پوزیشن لینے والے طالب علم «حسین الطفیلی»، نے حاصل کیا۔

 

علمی مرکز کے سربراہ نے خطاب میں تمام قرآنی مقابلوں کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں اس طرح کے مقابلوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

 

پروگرام میں عراقی طالب علم «حسین علی جبیر» نے محرم کے حوالے سے نوحہ خوانی کی اور شرکاء نے اس موقع پر ماتم کیا۔

 

مذکورہ قرآنی مقابلہ خصوصی ماہرین کی کمیٹی «محمد امیر التمیمی» کی زیر صدارت نظارت کررہی ہے اور کربلا سیٹلائیٹ چینل سے مقابلہ برراہ راست دکھایا جاتا ہے۔/

 

 

4077803

نظرات بینندگان
captcha