اسلام مخالف ڈنمارکی سیاستداں کی قرآن سوزی پر اصرار

IQNA

اسلام مخالف ڈنمارکی سیاستداں کی قرآن سوزی پر اصرار

8:28 - August 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512500
تہران ایکنا- ڈنمارک-سوئیڈش اسلام مخالف سیاست داں راسموس پالوڈان نے اسلام کی مخالفت اور قرآن سوزی کی نمایش پردوبارہ تاکید کردی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ڈنمارک-سوئیڈش اسلام مخالف شدت پسند سیاست داں راسموس پالوڈان نے ایک اجتماع سے خطاب میں ڈنمارک میں واپسی اور قرآن کو شہید کرنے پر تاکید کی ہے۔

 

ناروے ٹی سے گفتگو میں الیکشن مہم میں واپسی کا اشارہ کیا جو ایک ہفتے سے رک چکی ہے۔

 

پالوڈان نے مزید کہا: میں اس وقت کوپنھاگ میں آرام کررہا ہوں لیکن ایک ہفتے کے بعد دوبارہ قرآن سوزی کے ساتھ میدان میں اتر جاونگا۔

 

راسموس پالوڈان نے اسلام مخالف اور توہین آمیز پروگراموں پر تاکید کرتے ہویے کہا کہ انکا ارادہ ہے کہ اس نمایش کو کوپنیگ اور لینشوپینگ میں منعقد کرنے کا فیصلہ معطل کیا گیا ہے جہاں تشدد آمیز فضا کی وجہ سے انکی جان کو خطرہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہاں پر سوییڈن کی پولیس کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

 

راسموس پالودان اس حال میں دوبارہ قرآن سوزی اور جان کو خطرات کا ذکر کررہا ہے جہاں گذشتہ روز شیطانی آیات کے مصنف ملعون سلمان رشدی پر حملہ کا واقعہ رونما ہوچکا ہے اور اس وقت سریس حالت میں ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔/

4077865

نظرات بینندگان
captcha