قطر میں «غزه سے وفاداری» مہم شروع

IQNA

قطر میں «غزه سے وفاداری» مہم شروع

9:22 - August 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3512505
تہران ایکنا- هلال احمر قطر کی جانب سے غزہ سے وفاداری کے عنوان سے غزہ متاثرین کی امداد کے لئے مہم شروع کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق قطر میں حالیہ جنگ میں غزہ متاثرین کے ستاون ہزار سے زاید افراد کی امداد کے لیے مہم شروع کی گیی ہے جہاں اسرائیل کے حملوں سے شہادتوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

 

ھلال احمد قطر کے جنرل سیکریٹری «علی بن ‌حسن الحمادی»، کا اس بارے کہنا تھا: غزہ میں جنگ متاثرین جو پندرہ سالوں سے محاصرے میں رہنے پر مجبور ہیں اور اب بھی ظلم کا نشانہ بنے ہیں انکا غم دوبارہ تازہ ہوا ہے۔

 

هلال احمر قطر کا کہنا تھا کہ غزہ میں تعمیرنو و مرمت سازی، ہسپتالوں اور صحت مراکز کی مدد، ادویات اور بچوں کی امداد رسانی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

پانی کے لیے ٹیوب ویل کی فراہمی ، خوراک کی فراہمی اور انکے تباہ شدہ گھروں کی مرمت اور انکو انرجی کی فراہمی دیگر ضروریات میں شامل ہیں اور انہیں امور کے لیے مہم شروع کی گئئ ہے۔/


4078034

نظرات بینندگان
captcha