حضرت فاطمه(س) کی زندگینامہ آذری زبان میں شائع

IQNA

حضرت فاطمه(س) کی زندگینامہ آذری زبان میں شائع

9:24 - August 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3512506
تہران ایکنا- کتاب «زندگی حضرت فاطمه زهرا(س)» نخجوان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے آذری میں ترجمہ اور شائع کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق نخجوان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی نمایندے ابوالفضل ربیعی کا اس بارے میں کہنا تھا:

حضرت فاطمه(س) اسلامی دنیا میں اہم ترین مقام کی حامل ہے جو ائمہ کی نسل سے تعلق رکھتی ہے اور ان سے بہت سے امام آئے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: قران کریم میں بہت سے آیات و سورہ جیسے سوره کوثر، سوره انسان، آیه تطهیر اور آیه مودت آنحضرت کی شان میں نازل ہوئی ہیں اور رسول گرامی اسلام کے مطابق ان سے دوستی رسول اکرم سے دوستی اور ان سے دشمنی رسول اسلام سے دشمنی ہے اور انکو سیدہ نساء العالمین کے عنوان دیا گیا ہے۔

 

ربیعی کا کہنا تھا: مذکورہ کتاب مقام معظم رهبری(مدظله العالی) آیت اللہ خامنہ ای کی بات سے شروع ہوئی ہے جسمیں

حضرت فاطمه زهرا(س) کو بطور نمونہ پیش کیا گیا ہے اور مسلمان انفرادی اور اجتماعی زندگی میں ان سے درس لے سکتے ہیں اور انکی عقل، معرفت اور کردار کو رہنما قرار دیں سکتے ہیں۔

 

نخجوان میں ایرانی مرکز کا کہنا تھا: اس کتاب میں کوشش کی گیی ہے کہ حضرت زهرا(س) کی شادی اور زندگی امیرالمؤمنین(ع) و کے ساتھ، بچوں کی پرورش اور رسول اکرم(ص) کے ہمراہ زندگی اور شان حضرت زہرا میں آیات و روایات ، انکی شہادت ، فضائل اور مناقب پر بحث کی گئی ہے اور انکی زندگی کو اذری زبان میں دنیا کے لیے پیش کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ کتاب سیرت حضرت زہرا سلام اللہ علیھا پر ریسرچ کرنے والوں کے لیے بہترین مواد موجود ہے۔/


4078055

نظرات بینندگان
captcha