مفسدین کی نشانیاں قرآن کے رو سے

IQNA

مفسدین کی نشانیاں قرآن کے رو سے

9:46 - August 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512511
تہران ایکنا- فساد و خرابی ہر جگہ فساد کا باعث ہے اب اگر یہ معاشرے میں انجام پائے تو اجتماعی زندگی کو برباد کرنے کا باعث بنتے ہیں لہذا معاشرے کی سالمیت کے لیے فساد کا راستہ روکنا ضروری ہے۔

ایکنا نیوز- فساد اور مفسد کی مخصوص خاصیت ہے جو ہر ثقافت میں اس معاشرے کی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر توجہ دی جاتی ہے۔ اسلام بھی  ایک الھی جامعہ کے ایجاد کے لیے کوشش کرتا ہے اور اس حوالے سے فساد اور مفسد کی علامتوں کو بیان کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے افراد ان سے باخبر رہیں۔

 

قرآنی کریم میں ایک فاسد شخص کا مکمل نمونہ فرعون کے شخص کو بیان کیا گیا ہے جو حضرت موسی موسی(ع) کے دور میں مصر پر حکومت کرتا تھا۔

نمونے کے طور پر آیت چهارم سوره قصص  میں فرعون کو اس طرح سے بیان کیا گیا ہے: «إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فىِ الْأَرْضِ وَ جَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَائفَةً مِّنهْمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَ يَسْتَحْىِ نِسَاءَهُمْ إِنَّهُ كاَنَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ: فرعون نے اس سرزمین پر برتری کی کوشش کی اور لوگوں کو فرقوں میں تقسیم کیا، ایک فرقے کو بدحال رکھا اور انکے بیٹوں کو قتل کیا اور انکے عورتوں کو قتل کیا اور وہ تباہ کاروں میں سے تھا».

 

اس آیت میں فرعون کی تعریف اور خصوصیات کو بیان کیا گیا ہے، برتری طلبی، فرقہ واریت ایجاد کرنا اور ایک حصے کو ظلم کا شکار بنانا اور معاشرے میں انکی پیشرفت روکنا فاسد انسان کی نشانی ہے۔

 

فرعون اور ظالم حکمران اپنی ظالمانہ حیات کو مختلف راستوں اور روش کا انتخاب کرتے ہیں خاص کر ایک طبقے کا استحصال کیا جاتا ہے جو آیت ۵۴ سوره زخرف میں بیان ہوا ہے: «فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ:

پس اس نے اپنی قومی کو گمراہ کیا تاکہ اسکی اطاعت کرے اور انہوں نے اطاعت کی اور وہ تباہ کار تھے».

 

اس آیت میں قابل توجہ نکتہ یہاں ہے کہ اس میں فساد کی شکل کو پیش کی گیی ہے اس میں خوبصورت مفاہیم اور علامتوں سے افراد کو گمراہ کیا جاتا ہے مثلا آج  کے دور میں بعض حکام آزادی یا انسانی حقوق کے نام پر یا پھر دہشت گردی سے مقابلے کے نام پر اپنی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل کرکے ظلم کے مرتکب ہوتے ہیں اور خود کو لوگوں کے حامی دکھاتے ہیں لیکن انکی ترقی کا راستہ روکتے ہیں اور انکی ترقی کی بجایے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha