کویت کے گیارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

کویت کے گیارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

9:48 - August 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512512
تہران ایکنا- گیارویں حفظ، تجوید و حسن قرآت مقابلے «کویت قرآنی ایوارڈ» اکتوبر میں وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے منعقد ہوں گے۔

ایکنا نیوز- الوطن نیوز کے مطابق وزارت اوقاف و امور اسلامی کویت کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلہ امیر کویت شیخ «نواب احمد جابر الصباح» کی زیرنگرانی اسلامی تعلیمات کے فروغ اور حفظ و تلاوت میں جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔

 

مقابلوں میں عالمی سطح پر حسن قرآت کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سامنے لانا حفظ و قرآت مقابلے کے دیگر اہداف میں شامل ہے۔

وزارت اوقاف و امور اسلامی کویت کا کہنا تھا: امیر کویت ان مقابلوں پر نظارت کررہے ہیں تاکہ جوانوں اور اہل قرآن کی حوصلہ افزائی کی جاسکے کویت میں قرآنی ایوارڈ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گیارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کویت قرآنی ایوارڈ کے عنوان سے منعقد کیا جاتا ہے اور گذشتہ مقابلے میں گیارہ سالہ قزوین سے تعلق رکھنے والا حافظ «محمدیوسف درویشی»، اور قم کے جوان قاری «حمیدرضا مقدسی» حسن قرآت میں اور خراسان رضوی کے «رضا گلشاهی» حفظ کل قرآن میں ایران کی نمایندگی کررہے تھے۔/

 

4078153

نظرات بینندگان
captcha