شیعہ خاتون کو 34 سال قید کی سزا

IQNA

شیعہ خاتون کو 34 سال قید کی سزا

9:16 - August 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512521
تہران ایکنا- انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شیعہ خاتون ایکٹویسٹ کو سعودی عرب میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم «مبادره الحریه» (ابتکار آزادی) جس کا مرکز واشنگٹن میں ہے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کی خصوصی عدالت نے شیعہ خاتون ایکٹویسٹ «سلمی الشهاب»، کو چونیتس سال کی سزا سنائی ہے۔

مذکورہ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سلمی الشهاب کو سعودی میں سفر سے واپسی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹٰی میں زیر تعلیم تھی۔

الشهاب جس کی دوبیٹی بھی ہے اس نے گرفتاری سے قبل آل سعود کے رویے اور مسئلہ فلسطین اور سعودی میں خواتین حقوق بارے ٹویٹ کیا تھا۔

 

اس نے کئی بار سعودی عرب میں بیگناہ قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمی جو مشرقی سعودی صوبے سے تعلق رکھتی ہے شیعہ ایکٹویسٹ شمار کی جاتی ہے اور انکو طولانی ترین سزا سنائی گیی ہے۔

زرایع کے مطابق اس سے پہلے  سلمی الشهاب کو چھ سال قید کی سزا سنائی گیی تھی تاہم نظرثانی درخواست کے بعد انکو ۳۴ سال قید سنائی گیی ہے۔

سعودی عرب میں «محمدبن سلمان» کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سول سوسائٹی اور ایکٹویسٹوں کے خلاف شدید کارروئیاں شروع کی گئی ہیں۔/

4078395

نظرات بینندگان
captcha