چہلم میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گیے

IQNA

چہلم میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گیے

6:41 - September 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512771
ایکنا تہران- اکیس ملین زائرین کی شرکت سے اربعین کی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق اس سال اربعین امام عالی مقام میں اکیس ملین ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت سے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیے۔

اس سے پہلے سال 2016 میں گیارہ ملین دو لاکھ، سال 2017 میں تیرہ ملین آٹھ لاکھ، سال 2018 میں پندرہ ملین تین لاکھ، سال 2019 کو پندرہ ملین دو لاکھ، سال 2020 کو چودہ ملین پانچ لاکھ، سال 2021 کو سولہ ملین تین لاکھ اور سال 2022 کو اکیس ملین ایک لاکھ اٹھانوے ہزار کی شرکت درج ہوئی ہے۔

 

مذکورہ سروے روضہ حضرت عباس علمدار کے نیوز ورلڈ چینل الکفیل کے توسط سے انجام دیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سال تین ملین اور تین لاکھ ستر ہزار افراد نے سماح پورٹال پر شرکت کے لیے نام درج کیا تھا جب کہ بڑی تعداد میں زائرین رجسٹریشن کے بغیر بھی ایرانی عوام زیارت کے لیے چلے گیے تھے اس طرح سے اس سال تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیے ہیں۔/

4086957

نظرات بینندگان
captcha